سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

سری لنکا نے 138 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے میتھیوز 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کے ڈوہرتی اور میکس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں