پشاور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بندفیڈرز آن کردئیے

جب پیسکو کی جانب سے بجلی بحال نہیں کی جائے گی تو ہم خود ہی آگے آئیں گے، رکن اسمبلی فضل الہیٰ


ویب ڈیسک May 26, 2017
جب پیسکو کی جانب سے بجلی بحال نہیں کی جائے گی تو ہم خود ہی آگے آئیں گے، پی ٹی آئی ایم پی اے : فوٹو : ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہیٰ نے کارکنوں کی مدد سے ہزار خوانی فیڈر پر دھاوا بول دیا اور تمام بند فیڈرز کو خود آن کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ پر واقع رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہیٰ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے اور تمام بند فیڈرز کو آن کرکے فیڈر کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ کارکنان نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے جب کہ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاورمیں پی ٹی آئی کارکن واپڈا ہاؤس میں گھس گئے

فضل الہیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیسکو حکام سے مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ ہوا تھا کہ اب علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 8 گھنٹے ہوگا لیکن پیسکو نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزارخوانی فیڈر سے منسلک 100 دیہات میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جب پیسکو کی جانب سے بجلی بحال نہیں کی جائے گی تو ہم خود ہی آگے آئیں گے اور جب تک مسئلے کا مستقل حل نہیں نکلتا اس وقت تک پی ٹی آئی کے کارکن ہی فیڈر کا کنٹرول سنبھالیں گے اور یہیں موجود رہیں گے۔ اور حکومت کے خلاف پشاور کے رنگ روڈ کو بند کرکے دھرنا بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔