موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی خورشید شاہ

کسانوں کا اسلام آباد میں گرنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خورشید شاہ


ویب ڈیسک May 26, 2017
ن لیگ سے حقوق مانگنا ضیاء الحق سے حق مانگنے کے مترادف ہے، قائد حزب اختلاف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی، ن لیگ سے حقوق مانگنا ضیاء الحق سے حق مانگنے کے مترادف ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پراپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی، ن لیگ سے حقوق مانگنا ضیاء الحق سے حق مانگنے کے مترادف ہے، مظاہرین پر لاٹھی چارج کسی کی ناک کے نیچے ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد میں کسانوں کے احتجاج پرپولیس کی شیلنگ، متعدد افراد گرفتار

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دورمیں لوگوں کواکسا کر احتجاج کروائے گئے لیکن ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کیونکہ ہم دوہرا معیار نہیں رکھتے۔ کسانوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، کسانوں کا اسلام آباد میں گرنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔