افغان شہرقندوزمیں خودکش حملہاعلیٰ سیکیورٹی حکام سمیت 18 افرادہلاک

ہلاک ہونےو الوں مین شہر کے انسداد دہشتگردی اور ٹریفک پولیس کے سربراہان اور ان کے محافظ بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک January 26, 2013
خودکش دھماکہ شہر کے گنجان آبادعلاقے میں کیا گیا، فوٹو : اے ایف پی/ اے ایف پی

افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش حملے کے نتیجے میں اعلیٰ پولیس حکام سمیت 18 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قندوز کے گورنر کے ترجمان عنایت اللہ خلیق کا کہنا ہے کہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں ہونے والے اس خودکش حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں شہر کے انسداد دہشتگردی اور ٹریفک پولیس کے سربراہان اور ان کے محافظ بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ غزنی شہرمیں آج ایک اورخودکش حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ گزشتہ روز کپیسا میں نیٹو قافلے کے قریب دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |