پی سی بی خالد لطیف کے خلاف 29 مئی کو آخری گواہ پیش کرے گا

کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا جب کہ کیس کے آغاز پر تمام معاملات طے ہوتے ہیں،قانونی مشیر پی سی بی


Sports Reporter May 26, 2017
کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا جب کہ کیس کے آغاز پر تمام معاملات طے ہوتے ہیں،قانونی مشیر پی سی بی . فوٹو/اے ایف پی/فائل

MULTAN: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کے بائیکاٹ کے بعد یکطرفہ سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جب کہ پی سی بی اپنا آخری گواہ 29 مئی کو پیش کرے گا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ٹریبیونل میں آج خالد لطیف کے خلاف ایک اور گواہ پیش ہوئے اور اس حوالے سے تمام اشیاء بیٹس، گرپس، موبائل فونز وغیرہ ٹریبیونل کے حوالے کی گئیں جب کہ پی سی بی کی جانب سے خالد لطیف کے خلاف آخری گواہ کو 29 مئی کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گواہان پر جرح میں زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہوا، کیونکہ فریقین کے وکلاء کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ گواہان پر اپنی مرضی کے مطابق جرح کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی اور خالد لطیف ''نوٹس نوٹس'' کھیلنے لگے

گورنر پنجاب کے بیٹے اور شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ کے ساتھ رعایت اور خالد لطیف کے ساتھ سخت رویہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، کیس کے آغاز پر تمام معاملات طے ہوتے ہیں، خالد لطیف کے وکیل نے کیس شروع ہونے پر کہا کہ وہ تمام معاملات کے ختم ہونے سے پہلے نہیں جائیں گے، کاشف رجوانہ نے کیس سے قبل بتایا تھا کہ وہ ان تاریخوں پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید کے کیس کی ٹریبیونل میں ابتدائی سماعت کی تاریخ تبدیل کروائی گئی ہے، اب 9 جون کو پی سی بی اپنا مؤقف پیش کرے گا جس کے بعد کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |