شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پروائرل

اداکارہ کے شوہر اہلیہ کے مرنے کی خبر پر سکتے میں آگئے


ویب ڈیسک May 26, 2017
اداکارہ کے شوہر اہلیہ کے مرنے کی خبر پر سکتے میں آگئے ، فوٹو:فائل

معروف بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے۔

بھارتی ڈرامے ''کسوٹی زندگی کی'' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ نے مداحوں میں سنسنی پھیلادی اور ان کے مرنے کی افواہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے اور میڈیا نمائندوں کی جانب سے رابطے کرنے پران کے شوہر راجہ چوہدری بھی تذبذب کا شکار رہے لیکن اہلیہ سے فون پر رابطہ کرنے کے بعد خبرکو افواہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شویتا تیواری کے شوہر راجہ چوہدری کا کہنا تھا کہ شویتا کے مرنے کی افواہ سے چند منٹ قبل میری فون پر بات ہوئی تھی لیکن اچانک ان کی موت کی خبر سے گھبراگیا اور سب کچھ سمجھ سے باہر تھا تاہم ڈرتے ہوئے اہلیہ کو فون کیا توجب بیوی سے بات کی تو جان میں جان آئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ شویتا تیواری کی اس سے قبل 2 بار پہلے بھی موت کی افواہ پھیلائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں