بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

بھارت کی کئی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے

بھارت اور بنگلہ دیش میں پہلا روزہ بروز اتوار 28 مئی کو ہوگا۔ فوٹو: فائل : فوٹو: فائل

بھارت اور بنگلا دیش میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث 1438 ہجری کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔

بھارت کی ریاستوں اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑکنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک 1438 ہجری بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت میں سرکاری سطح پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی قائم نہیں جس کے باعث علما کرام مقامی سطح پر چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں:سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
Load Next Story