گوادر کے علاقے اورماڑہ میں ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر پابندی عائد

اگر کوئی شخص داڑھی نہیں رکھنا چاہتا تو نہ رکھے لیکن حجام داڑھی پر ڈیزائن نہیں بنائیں، میونسپل کمیٹی


ویب ڈیسک May 26, 2017
اگر کوئی شخص داڑھی نہیں رکھنا چاہتا تو نہ رکھے لیکن حجام داڑھی پر ڈیزائن نہیں بنائیں، میونسپل کمیٹی

PESHAWAR: اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی نے حجاموں کے ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے قبل گوادر کے علاقے اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما اور کمیٹی رکن مولوی محمد امین کا کہنا تھا کہ علاقے کے حجام چہرے پر فیشن کے نام پر داڑھیوں کے ڈیزائن بناتے ہیں جو کہ نہ صرف شریعت کے خلاف ہے بلکہ داڑھی کی توہین بھی ہے۔

میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں علاقے کے حجاموں کو ہدایات جاری کی گئی کہ داڑھیوں پر ڈیزائن بنانے سے اجتناب کریں، اگر کوئی شخص داڑھی نہیں رکھنا چاہتا تو نہ رکھے اور اگر رکھنا چاہے تو ضرور رکھے لیکن حجام داڑھی پر ڈیزائن نہیں بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |