پاکستانی ڈیزائنر سائرہ نے برائیڈل شوٹ کیلیے شلپا شیٹی کی خدمات حاصل کرلیں

لندن میں ہونے والے اس شوٹ کی تصاویر ایشیانہ ویڈنگ میگزین میں شائع ہوں گی۔

لندن میں ہونے والے اس شوٹ کی تصاویر ایشیانہ ویڈنگ میگزین میں شائع ہوں گی۔ فوٹو : فائل

لاہور:
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی کے ساتھ ایک برائیڈل شوٹ پر کام کرنے کے بعد اب پاکستانی ڈیزائنر سائرہ رضوان نے بھی اپنے برائیڈل شوٹ کے لیے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی خدمات حاصل کرلیں۔


اپنے برائیڈل شوٹ کے حوالے سے سائرہ رضوان نے بتایا کہ ' شلپا شیٹی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ ہندوستان کی اْن اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو مجھے بہت پسند ہیں ۔ شلپا شیٹی اس فوٹو شوٹ کے لیے نہایت شاندار عروسی ملبوسات میں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ لندن میں ہونے والے اس شوٹ کی تصاویر ایشیانہ ویڈنگ میگزین میں شائع ہوں گی۔
Load Next Story