سجاول پک اپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 نوجوان ہلاک 20 زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، حادثہ جاتی روڈ پر پیش آیا، پک اپ قلابازیاں کھاتی کھائی میں جا گری۔


Nama Nigar January 27, 2013
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، حادثہ جاتی روڈ پر پیش آیا، پک اپ قلابازیاں کھاتی کھائی میں جا گری۔ فوٹو: فائل

سجاول کے قریب پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ پک اپ میں سوار20 مرد ،خواتین و بچے شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق سجاول سے 6 کلومیٹر دور جاتی روڈ چوتھا میل اسٹاپ پر جاتی سے آنیوالی مسافروں سے بھری تیز رفتار پک اپ سامنے آنیوالی موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے الٹ کر کھائی میں جاگری جس سے موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ غلام مصطفی پونجانی اور 30 سالہ تانو پونجانی حادثے میں ہلاک جبکہ پک اپ میں سوار20 افراد مسمات نجمہ، مائی ملوکاں، فاطمہ ، صفوراں، نسیمہ، نبیلہ، صنم ، فائزہ، شہنشاہ، راشد، عبدالحکیم، سکینہ ، جمن ، الہڈا نوبارنی و دیگر شدید زخمی ہوگئے۔



بعد ازاں نواحی گائوں کے افراد نے زخمیوں کو سجاول پولیس کی مدد سے تعلقہ اسپتال پہنچایا، جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ، جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں لواحقین اپنے گائوں بڈیو ٹالپر لیکر روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں