ایم کیو ایم پنجاب سے ہر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی الطاف حسین

جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، الطاف حسین


ویب ڈیسک January 26, 2013
جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، الطاف حسین فوٹو: فائل

FAISALABAD:

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پنجاب سے ہر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔


پنجاب ہاؤس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، لاہور زونل کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور پنجاب میں ہر نشست پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔


اجلاس میں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے، پنجاب میں تنظیم سازی اور آئندہ انتخابات میں امیدواروں کے چناؤ سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں