بجٹ ڈے پر حصص مارکیٹ 232 پوائنٹس کی مندی کا شکار رہی

انڈیکس 52637 پوائنٹس پرآگیا،بیشترکمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں، سرمایہ کاروں کو 35 ارب 62 کروڑ روپے کانقصان

انڈیکس 52637 پوائنٹس پرآگیا،بیشترکمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں، سرمایہ کاروں کو 35 ارب 62 کروڑ روپے کانقصان۔ فوٹو : فائل

سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئے وفاقی بجٹ میں حصص کی تجارت سے متعلق منفی اقدامات سے متعلق پھیلنے والی افواہوں، غیرملکیوں، بینکنگ سیکٹر کی جانب سے حصص کی آف لوڈنگ جیسے عوامل پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی نفسیات پرچھائے رہے اور جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی52800 اور52700 پوائنٹس کی 2 حدیں بیک وقت گرگئیں تاہم مندی کے باعث51.87 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 35 ارب61 کروڑ92 لاکھ74 ہزار428 روپے ڈوب گئے۔


ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر12.80 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن غیرملکیوںاور بینکنگ سیکٹر سمیت دیگرشعبوں کی جانب سے حصص کی تیزرفتاری سے فروخت کا رحجان غالب ہونے سے تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی اور ایک موقع پر مندی کی شدت413.57 پوائنٹس کی کمی تک جاپہنچی تھی تاہم اختتامی اوقات میں میوچل فنڈزکی جانب سے نچلی قیمتوں پرہونے والی خریداری سرگرمیوں کی وجہ سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 232.14 پوائنٹس کی کمی سے52636.87 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس226.60 پوائنٹس گھٹ کر 27946.64 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 497.26 پوائنٹس کی کمی سے 90648.19 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 46.84 پوائنٹس گھٹ کر25499.57 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 5.59 فیصد زائدرہا اور 43 کروڑ17 لاکھ73 ہزار260 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار401 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں189 کے بھاؤ میں اضافہ، 208 کے داموں میں کمی اور4 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story