وفاقی حکومت کا بجٹ رضیہ بٹ کا ناول ہے شیخ رشید

آج کسانوں پر شیلنگ کر کے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی میں چھرا گھونپا گیا ہے، شیخ رشید


INP May 27, 2017
آج کسانوں پر شیلنگ کر کے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی میں چھرا گھونپا گیا ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی بجٹ 2017-18 کو رضیہ بٹ کا ناول قراردے دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی بجٹ 2017-18 کو رضیہ بٹ کا ناول قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک ناول ہے جس میں کچھ نہیں لکھا ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج کسانوں پر شیلنگ کر کے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی میں چھرا گھونپا گیا ہے، بجٹ ہمیشہ عوام دشمن ہی ہوتا ہے اور اس مرتبہ بھی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں