ٹیکس چوری میں ملوث میاں بیوی سے 6 ارب 20 کروڑ روپے ریکور

ان لینڈ ریونیوانٹیلی جنس کی جانب اتنی بڑی رقم کی ٹیکس چوری پکڑ نے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔


Irshad Ansari May 27, 2017
ان لینڈ ریونیوانٹیلی جنس کی جانب اتنی بڑی رقم کی ٹیکس چوری پکڑ نے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس چوری میں ملوث میاں بیوی سے 6ارب 20کروڑ 40لاکھ روپے ریکورکرلیے ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق ان لینڈ ریونیوانٹیلی جنس کی جانب اتنی بڑی رقم کی ٹیکس چوری پکڑ نے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ان لینڈ ریونیوانٹیلی جنس نے اتنی بڑی رقم ایک ساتھ ریکورنہیں کی ہے۔

ایف بی آرکو رواں مالی سال کیلیے ٹیکس وصولیوں کا نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنے کیلیے اربوں روپے کا اضافی ریونیو درکار ہے جس کے پیش نظر ایف بی آر نے کارروائیاں تیزکررکھی ہیں۔ مذکورہ کیس میں قومی احتساب بیورو بھی تحقیقات جاری رکھے ہوئے تھا جبکہ اسپیشل جج کسٹمز، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس بھی یہ کیس زیر سماعت تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں