ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلیے 80 کروڑ ڈالر امداد مختص کردی

امریکادہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتا ہے، امریکی محکمہ دفاع

پاکستان امریکا کااہم اتحادی ہے ،فنڈزدینے کے لیے اس پرکوئی شرط عائدنہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کردی۔


امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈزکے تحت پاکستان کواگلے مالی سال کے لیے 800 ملین ڈالردینے کی تجویزدی ہے۔

محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایاکی امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتا ہے۔ افغانستان میں اتحادی فورسز کو میٹریل کی فراہمی کے لیے پاکستان کی ٹرانزٹ حمایت بھی قابل تعریف ہے، پاکستان امریکا کااہم اتحادی ہے جس کے لیے پاکستان کو مذکورہ فنڈزدینے کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔
Load Next Story