پاکستان اگلے ماہ ابھرتی مارکیٹوں میں شامل ہوجائیگا بلوم برگ

مثبت تبدیلی پرغیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج کارخ کرلیا


APP/Numainda Express May 27, 2017
مثبت تبدیلی پرغیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج کارخ کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عالمی اقتصادی جریدہ بلوم مبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے ماہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل ہوجائیگا۔

گلوبل ایکس مورگن ایم ایس سی آئی پاکستان ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) کے قیام کے دوسال بعدرواں سال یکم مئی سے 24مئی تک غیرملکی سرمایہ کاروںنے پاکستان میں ایک کروڑڈالرسے زائدسرمایہ کاری کی۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ منگل کوسال کے سب سے زیادہ پاکستانی حصص خریدے۔ گلوبل ایکس کے ڈائریکٹرریسرچ جے جیکب نے جریدے کوایک انٹرویومیں بتایا پاکستان چھوٹے تالاب میں ایک بڑی مچھلی کی پوزیشن سے بڑے تالاب میں چھوٹی مچھلی کی پوزیشن پرجارہاہے، اس مثبت پیشرفت سے پاکستان عالمی منظرنامے پرآجائیگا جہاں پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے پرتذبذب کا شکارتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں