عام انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے سید نوید قمر

نگراں حکومت غیر جانبدار ہو گی، ٹنڈومحمد خان کے گائوں میں تقریب سے خطاب


Nama Nigar January 27, 2013
نگراں حکومت غیر جانبدار ہو گی، ٹنڈومحمد خان کے گائوں میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ عام انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، انتخابات وقت پر ہونگے۔

ہفتے کے روز یونین کونسل لاکھاٹ کے گائوںجمعہ زئنور میں عوامی اجتماع سے خطاب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت غیر جانبدار ہو گی اور صاف اور شفاف انتخابات کرانا اس کی ذمے داری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی اور اس کی مفاہمت کی پالیسی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی، پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے5 سال کیسے مکمل کیے ہیں یہ عوام بخوبی جانتے ہیں، ہم نے عوام کی خدمت کی، بے روز گاروں کو جتنی نوکریاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں او ر سیکڑوں گائوں گوٹھوں میں بجلی اور گیس پہنچائی گئی۔



ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں پی پی پہلے سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرے گی اور مخالف قوتوں کے لیے آئندہ انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے ۔ بعد ازاں انھوں نے انجینئر پیر عاصم جان سرہندی کے گھر جاکر ان سے ان کے والدکی وفات پر تعزیت کی اور ڈسٹرکٹ اسپتال کے قریب لنک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان محمد آصف میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |