زیریں سندھ میں خسرے نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی

ہلاک شدگان میں سول اسپتال حیدرآباد میں 3 سالہ روشن، ڈیپلو کا 2 سالہ عظیم شامل ہیں۔


Nama Nigar/Numainda Express January 27, 2013
ہلاک شدگان میں سول اسپتال حیدرآباد میں 3 سالہ روشن، ڈیپلو کا 2 سالہ عظیم شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: سندھ میں خسرے نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی ، محکمہ صحت سندھ وباپر قابو پانے میں ناکام۔

سول اسپتال حیدرآباد کے آئسولیشن وارڈ میں داخل خسرہ کے مرض میں مبتلا بچہ دم توڑ گیا ،اس طرح سول اسپتال حیدرآباد میں یکم جنوری 2013 سے اب تک مرنے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ خسرہ کے فوکل پرسن ڈاکٹر رشید اختر میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ آئسولیشن وراڈ میں ٹھٹھہ ضلع کے علا قے میر پوربٹھورو کے گائوں حاجی احمد ناریجوکا 3 سالہ روشن رسول بخش ناریجو دم توڑ گیا۔



اس وقت سول اسپتال میں خسرہ کے10 اور جامشورو میں 2 بچے داخل ہیں۔مٹھی سینامہ نگار کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے گائوں بنھڑکر میں ابراہیم نوہڑیو کا 2 سالہ بیٹا عظیم خسرہ میں مبتلا ہوکر انتقال کر گیا۔ مذکورہ گائوں میں درجنوں بچے خسرہ میں مبتلا ہیں، جبکہ محکمہ صحت نے دیہی علاقوں میں خسرے کی روک تھام کیلیے مہم بند کر دی ہے، جسکے باعث صورتحال کے مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں