فنکاروں کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھنے لگی

12ربیع الاول کو شان اورکاشف محمود ’’ آشیانہ بوائز کرکٹ کلب‘‘ کی جانب سے کھیلنے کیلئے لاہورکے مقامی گرائونڈ پہنچے


Showbiz Reporter January 27, 2013
کرکٹ کاکھیل ہمیشہ سے ہی ہمارے ملک کا پسندیدہ کھیل ہے، شان۔ فوٹو : فائل

شوبز کے معروف فنکاروں کی کرکٹ میں دلچسپی اتنی بڑھنے لگی کہ چھٹی کے دن کھیل کے میدان میں گزرنے لگے۔

12ربیع الاول کے موقع پرپاکستان کے معروف اداکارشان اورکاشف محمود اپنی ٹیم '' آشیانہ بوائز کرکٹ کلب'' کی جانب سے میچ کھیلنے کے لیے لاہورکی مقامی گرائونڈ پہنچے توجہاں دونوں فنکاروں کے پرستاروں نے ان کوبہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کااظہارکیا وہیں بہترین بائولنگ پرشان کوداد دی اورکاشف محمود کی عمدہ بیٹنگ سے خوب لطف اندوزہوئے۔

اس موقع پر ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے اداکار شان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کاکھیل ہمیشہ سے ہی ہمارے ملک کا پسندیدہ کھیل ہے اورمیں بھی بہت شوق سے کرکٹ کھیلتاہوں۔ شوبز کی بے پناہ مصروفیات سے جب بھی وقت نکلتاہے ہم کرکٹ کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے کے لیے اترآتے ہیں۔ ویسے توکرکٹ کھیلنے کے لیے فٹنس کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ہم معمول کے مطابق ورزش کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب کاشف محمود کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی کرکٹ کے کھیل سے بے پناہ لگائو رہا ہے۔ عمران خان، ظہیر عباس، جاوید میانداد جیسے کھلاڑی میرے آئیڈیل رہے ہیں۔ فنی مصروفیت میں وقفے کے دوران کرکٹ ہی کھیلتا ہوں۔ میں کرکٹ جیسے مقبول ترین کھیل کی پروموشن کے لیے کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اوراسی لیے میں نے ''آشیانہ بوائز کرکٹ کلب'' بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں