اعتماد کیساتھ کام کرتی ہوں نئی فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی دیا مرزا

’’قسمت کی کمپنی ‘‘باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کرےگی، دیا مرزا


Net News January 27, 2013
بالی وڈ میں ٹیلنٹ کی حقیقی معنوں میں قدر کی جاتی ہے ، دیا مرزا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل دیا مرزارواں سال ریلیز ہونیوالی فلم ''قسمت کی کپنی ''میں اہم کردار نبھائیں گی ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور اس میں اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے ۔اداکارہ دیا مرزا نے کہا کہ نئی فلم کے کردار سے مطمئن ہوں اور یہ فلم باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کریگی ۔انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر کنفیوژن کا شکار نہیں ہوئی ،اپنی پہلی فلم میں ہی بڑے اعتماد سے کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،انھوں نے کہا کہ شروع میں کچھ مختصر کردار ملے اور میری پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ان کرداروں کو طویل کرنے کے لیے اسکرپٹ میں تبدیلی کی گئی ۔اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں ٹیلنٹ کی حقیقی معنوں میں قدر کی جاتی ہے ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اہم کردار نبھارہی ہوں ۔2013کے دوران اپنی نئی فلموں میں مصروف ہوں اوران میں اپنا کام بھرپور توجہ کے ساتھ کررہی ہوں ۔بالی وڈ میں نئے چہرے بھی آرہے ہیں اور انھیں آگے بڑھنے کے تمام مواقع میسرآتے ہیں ۔31سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔بالی وڈ ہدایت کار کبیر کوشک کا کہنا ہے کہ دیا مرزا کی نئی فلم میں پرفارمنس یاد گار ہوگی ۔اداکارہ نے پہلے بھی اپنے کرداروں کو سلیقے سے نبھانے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ان سے اچھے کام کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔



انھوں نے کہا کہ فلم میں منیشا لامبا بھی ہیں مگر دیا مرزا کو لیڈنگ لیڈی رول کے لیے کاسٹ کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں ہر فنکار اپنا ایک منفرد انداز اپنانے کی کوشش کرتا ہے اور جو محنت و توجہ کے ساتھ کام کرتا ہے وہی کامیابی کی سیڑھی چڑھ جاتا ہے ۔فلم کی کہانی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے جس بھی کردار کو سوچ سمجھ کر اسکی روح کے ساتھ کرنے کی کوشش کی جائے وہ مقبول ہوجائے گا۔

اداکار معاشرے کے مختلف کرداروں کا حصہ ہوتا ہے اور ان حالات و واقعات سے ہی سیکھتا ہے۔ واضح رہے کہ 1981کو ریاست آندھر اپردیش کے ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ۔دیا کے والد جرمن ڈیزائنرہیں جب کہ ماں دیپا بنگالی ہیں ۔اداکارہ کی پہلی فلم ''رہنا ہے تیرے دل میں ''2001 میں ریلیز ہوئی۔اس کے بعد فلم ''دل میں''میں پرفارم کیا ۔پھر ''دیوانہ پن ''میں کرن چوہدری کا کردار نبھایا ۔2002میں فلم ''تم کو نہ بھول پائیںگے ''میں مسکان کے روپ میں جلوہ گرہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں