دیپکا کی فلم رواں سال کی ایوارڈز تقریب کیلیے نامزد
زندگی میں سب سے زیادہ مشکل اس وقت محسوس ہوئی جب میں بنگلور سے ممبئی شفٹ ہوئی۔
بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون کی فلم کاک ٹیل کو ا اس سال کی ایوارڈز تقریب کے لیے نامزد کیا جائیگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا کہ سارے خاندان کے ساتھ فلم کاک ٹیل دیکھنے کا بہت مزہ آیا ، انھوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں سب سے زیادہ مشکل اس وقت محسوس ہوئی جب میں بنگلور سے ممبئی شفٹ ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ کم عمری میں اپنے گھر اور ماں ، باپ سے دور آ کر ممبئی میں ایک نئے کیریئر کا آغاز کرنا آسان نہیں تھا، میرے پاپا مجھے لے کر تھوڑے جذباتی ہیں لیکن میری ممی اس بات کو سائیڈ پر رکھ کر کہ میں ان کی بیٹی کو مشورہ دیتی ہیں، انھوں نے کہا کہ فلم کاک ٹیل فیملی کے ساتھ دیکھ کر بہت انجوائے کیا۔
ڈائریکٹر آیان مکھرجی کی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر دیپکا نے کہا کہ ہم ایک مثال ہیں کہ دو پرانے پیار کرنے والے اگر دماغ سے پختہ ہوں تو ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ دپیکا نے کہا کہ اگر آیان مکھرجی کو محسوس ہوتا کہ میں اور رنبیر ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کر پا رہے تو وہ ہم دونوں کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرتے۔