عینی شاہد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپاہی ناصر اور نسیم کے علاوہ عینی شاہد میراج کو بھی ہلاک کیا تھا۔
KARACHI:
سی آئی ڈی سول لائن نے پولیس اہلکاروں اور عینی شاہد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رکن گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی سول لائن فیاض خان کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے صدر کے علاقے میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عدنان عرف گڈو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، فیاض خان کے مطابق ملزم نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپاہی ناصر اور نسیم کے علاوہ عینی شاہد میراج کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے،سہراب گوٹھ کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن محسود عالم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔