فورسز نے بلوچستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا آئی ایس پی آر

اسلحہ و بارود آرجن نالا اور درینجن نالا میں واقع کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے برآمد ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 27, 2017
اسلحہ و بارود آرجن نالا اور درینجن نالا میں واقع کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے برآمد ہوا، آئی ایس پی آر: فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں کارروئیاں کرتے ہوئے آرجن نالا اور درینجن نالا میں واقع کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں آر پی جی لانچر بمع 5 آرپی جی سیون راؤنڈز، 4 مارٹر گولے، 2 بارودی سرنگیں، 3 ریموٹ کنٹرول بمع انٹینا، 4 گرینیڈز، 2 مائینز، 170 پریشربٹنز اور دیگر تخریبی مواد بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔