ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ ماہ 416 ارب روپے کا شارٹ فال

ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ ماہ 41.6 ارب روپے کا شارٹ فال


Irshad Ansari August 01, 2012
ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ ماہ 41.6 ارب روپے کا شارٹ فال فائل فوٹو

HYDERABAD: رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 40 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ جولائی میں101.4ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جبکہ ٹیکس ہدف 142ارب روپے تھا، اس طرح 41.6ارب روپے کم جمع ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ٹیکس وصولیوں میں کچھ مزید اضافہ متوقع ہے تاہم جولائی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا اور شارٹ فال 35ارب روپے سے کم نہیں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی طرف سے جولائی 2011 کے دوران 49 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے تھے جبکہ جولائی 2012 میں 7ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |