چیمپئنز ٹرافی یووراج سنگھ نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا

بخار کی وجہ سے انھوں نے نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا۔


Sports Desk May 27, 2017
بخار کی وجہ سے انھوں نے نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے بخار کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو بخار ہوگیا، جس کی وجہ سے انھوں نے نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا۔ 2 گھنٹوں کے پریکٹس سیشن کے دوران منتخب اسکواڈ کے 14 کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی اور دیگرسرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ انگلینڈ روانگی سے قبل یوراج سنگھ کافی اچھے موڈ میں تھے مگر لندن پہنچتے ہی ان کی طبعیت خراب ہوگئی، ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ وہ 1،2 روز میں ٹھیک ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں