درآمدی ایل پی جی 16 روپے فی کلوگرام مہنگی

گھریلو سلنڈر 190 اور کمرشل پر 727 روپے بڑھ گئے، اطلاق جمعہ سے ہو گا

گھریلو سلنڈر 190 اور کمرشل پر 727 روپے بڑھ گئے، اطلاق جمعہ سے ہو گا (فوٹو فائل)

COLOMBO:
بین الاقوامی سطح پربیوٹین کی فی ٹن قیمت155 ڈالر کے اضافے سے 775 ڈالر اور پروپین کی فی ٹن قیمت200 ڈالرکے اضافے سے 775 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث اگست2012 کیلیے ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس بھی 168.50 ڈالرکے اضافے سے775 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔

سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس بڑھنے کے باعث پاکستان میں درآمدہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت بھی 16000 روپے بڑھ کر97000 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا کہ اگست کیلیے کنٹریکٹ پرائس بڑھنے کے نتیجے میں فی کلوگرام درآمدی ایل پی جی کی قیمت16 روپے، فی 11.8 کلوگرام سلنڈرکی قیمت 190 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت727 روپے بڑھ گئی ہے


تاہم اضافہ شدہ قیمتوں کا اطلاق 3 اگست سے موثر بہ عمل ہوگا۔ عبدالہادی نے بتایا کہ جمعہ 3 اگست سے کراچی میں فی کلوگرام درآمدی ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر115 روپے، فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت بڑھ کر1192روپے اور فی45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 4584 روپے ہوجائے گی۔

لاہور میںفی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر120روپے،11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 1292 روپے، 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 4964 روپے ، خیبرپختونخوا میں فی کلوگرام قیمت بڑھ کر 125 روپے، 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 1414 روپے اور45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 5378 روپے ہوگئی جبکہ فاٹا، ناردرن ایریا، آزاد کشمیر، بٹگرام، مانسہرہ میں فی کلوگرام قیمت بڑھ کر129 روپے، 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت1496روپے اور 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 5741 روپے ہوگئی۔

عبدالہادی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیداواری شعبے کو مقامی طور پرپیداہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کرے کیونکہ سی پی میں اضافے کے تناسب سے مقامی ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے فروخت کا حجم ایک بارپھر گھٹ کر60 تا65 فیصد تک محدود ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پیداواری کمپنیوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنی یومیہ پیداوار کو800 ٹن تک محدودکیا ہوا ہے جبکہ ملک میں جاری توانائی کے سنگین بحران کی وجہ سے ایل پی جی کی یومیہ طلب1700 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
Load Next Story