ہائی کورٹ بار نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عید تک موخر کردی
دباؤ بڑھانے کیلیے رمضان المبارک میں ہر جمعرات کو احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار
لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے بلائے گئے وکلا کنونشن کے جاری اعلامیے کے مطابق پاناما لیکس کے معاملے پروزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کیلیے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تاہم نیشنل ایکشن کمیٹی نے تحریک عیدالفطر تک موخر کردی۔
صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ دباؤ بڑھانے کیلیے رمضان المبارک میں ہر جمعرات کو احتجاج ریکارڈ کروائیں گے جبکہ نائب صدر راشد لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔
علاوہ ازیں سیکریٹری عامر سعید راں نے کہا کہ وکلاء وزیر اعظم کے استعفیٰ تک ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جولائی میں تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔