جعلی اسمگلڈ سگریٹ پر 5 سال قید 25 ہزار جرمانہ ہوگا

ترسیل کیلیے استعمال ہونے والی گاڑی ضبط،چوری شدہ ٹیکس کے برابرجرمانہ بھی بھرنا ہوگا


Irshad Ansari May 28, 2017
ٹیکس اسٹمپ، بارکوڈ، بینڈ رولز، اسٹیکرز کے بغیر فروخت پر کاروبار 15 دن کیلیے سیل کیا جائیگا۔ فوٹو: گیٹی/فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں جعلی سگریٹ، نان ڈیوٹی پیڈ و اسمگل شدہ سگریٹس کی سپلائی، مینوفیکچرنگ، ڈسٹری بیوشن و ٹرانسپورٹیشن پر 5 سال تک کی قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک میں جعلی سگریٹ، نان ڈیوٹی پیڈ و اسمگل شدہ سگریٹس کی سپلائی، مینوفیکچرنگ، ڈسٹری بیوشن و ٹرانسپورٹیشن پر 5 سال تک کی قید، سگریٹ کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل طور پر ضبط کرنے اور25 ہزار روپے یا چوری شدہ ٹیکس کے 100 فیصد کے برابر جرمانوں کی سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فنانس بل 2017 کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے اور سیلز ٹیکس ایکٹ کی سیکشن 33 میں ایک نئی سیریل شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی دکان یا کاروباری آؤٹ لیٹ جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ و اسمگل شدہ اور ٹیکس اسٹمپ و بارکوڈ کے ساتھ ساتھ بینڈ رولز، اسٹیکرز کے بغیر سگریٹ کے پیکٹ کی فروخت میں بار بار پکڑا جاتا ہے تووہ کاروباری جگہ یا دکان 15 دن کے لیے سیل کردی جائے گی۔

اسی طرح اگر کوئی گاڑی بغیر ٹیکس اسٹمپ، بینڈ رولز اور اسٹیکرز و بارکوڈ کے بغیر پیکٹ کے حامل سگریٹ کی ترسیل میں پکڑی جائے گی تو وہ گاڑی مستقل طور پر ضبط کرلی جائے گی جبکہ جعلی و سگریٹ بنانے والوں کے ساتھ ساتھ جعلی و نان ڈیوٹی پیڈ اسمگل شدہ سگریٹ کی ٹرانسپورٹیشن، ڈسٹری بیوشن، سگریٹ فروخت کرنے والے اسٹور کے مالکان کو 25 ہزار روپے یا چوری شدہ ٹیکس کے 100فیصد کے برابرنہ صرف جرمانے کیے جائیں گے بلکہ اسپیشل جج ان لوگوں اضافی جرمانے ساتھ 5 سال تک قیدکی سزا بھی دے سکیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |