کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی 65 پوائنٹس ریکور

انڈیکس 14577 ہو گیا، 55 فیصد شیئر پرائسز بڑھ گئیں، مارکیٹ سرمائے میں 17 ارب کا اضافہ

انڈیکس 14577 ہو گیا، 55 فیصد شیئر پرائسز بڑھ گئیں، مارکیٹ سرمائے میں 17 ارب کا اضافہ

BANGKOK:
امریکا پاکستان کے درمیان نیٹوسپلائی کے نئے ایم او یو پر دستخط ہونے سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری اورپاکستان کوایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کا رکا ہوا فنڈ جاری ہونے کی توقعات پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے55.63 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

جبکہ حصص کی مالیت میں17 ارب11 کروڑ 63 لاکھ93 ہزار 412 روپے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران این بی ایف سیز، انفرادی نوعیت کے سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر28 لاکھ11 ہزار380 ڈالرمالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے باوجود کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی

کیونکہ غیرملکیوں کی جانب سے20 لاکھ23 ہزار543 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے3 لاکھ96 ہزار638 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے ایک لاکھ9 ہزار 27 ڈالراور میوچل فنڈز کی جانب سے2 لاکھ82 ہزار171 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی


جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ شعبہ توانائی کے زیرگردش قرضوں میں کمی کیلیے وزارت خزانہ کی جانب سے82 ارب روپے مالیت کے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی منصوبہ بندی سمیت دیگر مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا ماحول پیدا ہوا اور تقریباً تمام شعبوں کے حصص میں خریداری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔

بلحاظ کاروبار سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر سرفہرست رہے جس کے بعد بینکنگ اسٹاکس میں بھی خریداری سرگرمیاں دیکھی گئیں، تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 65.46 پوائنٹس کے اضافے سے 14577.00 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 39.79 پوائنٹس کے اضافے سے12607.26 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 109.01 پوائنٹس کے اضافے سے 25121.52 ہو گیا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 5 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر7 کروڑ77 لاکھ 97 ہزار50 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 284 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں158 کے بھائو میں اضافہ، 100 کے داموں میں کمی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ان میں یونی لیورفوڈ کے بھائو 141.25 روپے بڑھ کر 2966.25 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھائو 56.76 روپے بڑھ کر 1192.06 روپے ہوگئے جبکہ ایبٹ لیبارٹریز کے بھائو4.22 روپے کم ہو کر 165.95 روپے اورجے ڈی ڈبلیو شوگرملز کے بھائو 4.05 روپے کم ہوکر102 روپے ہو گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story