کراچی کی خاتون کے ساتھ خیرپور پولیس کی اجتماعی زیادتی

اہلکاروں نے زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے کیلیے تصویریں بنائیں،نسرین کا الزام.


Staff Reporter January 27, 2013
اہلکاروں نے زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے کیلیے تصویریں بنائیں،نسرین کاالزام. فوٹو: فائل

کراچی کی رہائشی خاتون نسرین نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور کے پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے اور بلیک میل کرنے کے لیے اس کی تصویریں بھی بنالیں ہیں۔

وہ ہفتے کو کراچی مددگار ہیلپ لائن کے دفتر میں انسانی حقوق کے رہنما ضیا اعوان ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں، انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خیرپور میں واقع اپنے رشتے داروں سے ملنے ان کے گھر گئی تھیں، وہاں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا، مجھے اور میرے شوہر کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

11

انھوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اوربلیک میل کرنے کے لیے میری تصویریں بنالیں جبکہ میری اور شوہر کی رہائی کیلیے پولیس نے بھاری رشوت وصول کی ہے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، اس موقع پر ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیاکہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف انسداد دشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور اس خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں