ماضی کے تلخ تجربوں کا سبق برطانیہ میں بم پروف ٹرین تیار

بوگی کی تیاری میں فائبر گلاس، پلاسٹک اور مختلف دھاتوں کے اجزا استعمال کیے گئے

نیو کیسل یونیورسٹی کے ماہرین نے3 برس تحقیقی کی، 40 لاکھ یورو لاگت آئی. فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
ماضی کے تلخ تجربوں سے سبق سیکھتے ہوئے برطانیہ میں ٹرین کا سفر مزید محفوظ بنانے کیلیے بم پروف بوگی تیار کرلی گئی۔

ٹرین کی بوگی برطانیہ کی نیو کیسل یونیورسٹی کے ماہرین نے3 برس کی کاوشوں کے بعد تیار کی، بوگی کی تیاری میں فائبر گلاس، پلاسٹک اور مختلف دھاتوں کے ایسے اجزا استعمال کیے گئے ہیں جو نہ صرف بم کے جان لیوا ٹکڑوں کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں بلکہ چھت پر نصب انتہائی مضبوط تاروں کا جال اسے تباہ ہونے سے بچاتا ہے۔




بوگی پر 40 لاکھ یورو لاگت آئی ہے۔دنیا کی اس پہلی بم پروف بوگی کو تیار کرنیوالے ماہرین اسے ٹریک پر چلانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ بم حملوں جیسے واقعات دوبارہ ہونیکی صورت میں انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔
Load Next Story