برٹش ایئرویز کے سسٹم میں خرابی کے باعث ہزاروں مسافر رل کر رہ گئے

فلائٹ شیڈول نارمل ہونے میں کئی روز لگ سکتے ہیں، ایئرویز انتظامیہ


ویب ڈیسک May 28, 2017
مسافروں نے برٹش ایئرویز کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

QUETTA: برٹش ایئر ویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے ہزاروں مسافر اپنی منزل پر روانہ نہ ہو سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش ایئرویز کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وک ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا جس سے ہزاروں مسافر ائیر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے اور آپریشن بحال ہونے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

ایئرویز انتظامیہ نے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سسٹم کو بحال کر کے تمام مسافروں کو ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا اور مسافروں کے نقصان کی تلافی بھی کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے کام جاری ہے تاہم سسٹم بحال ہونے کے بعد بھی فلائٹ شیڈول نارمل ہونے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب مسافروں نے برٹش ایئرویز کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں