ممبئی حملے ڈیوڈ ہیڈلے کی حوالگی کے مطالبے پرقائم ہیں بھارت

حکومت اوراپوزیشن سمیت سیاسی جماعتوں کوڈیوڈ ہیڈلے کی سزا پر مایوسی ہوئی، سلمان خورشید.


INP January 27, 2013
موت کی سزا ملنی چاہیے تھی،سیکریٹری داخلہ،بھارت میں مقدمہ چلنا چاہیے تھا،حکمراں جماعت. فوٹو اے ایف پی

QUETTA: بھارت نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلے کی امریکا سے حوالگی کے مطالبے پر قائم ہیں اور ہیڈلے پر بھارت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔

جو سزا انھیں دی گئی ہے اس سے حکومت کو قدرے مایوسی ہوئی ہے، انھیں اس سے سخت سزا ملنی چاہیے تھی۔ بھارت نے ڈیوڈ ہیڈلے کو پینتیس برس کی سزا کے فیصلے پرمایوسی ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سزا بہت کم ہے انھیں موت کی سزا ملنی چاہیے تھی۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جوسزا انہیں دی گئی ہے اس سے حکومت کوقدرے مایوسی ہوئی ہے،ان کی حکومت کا مطالبہ یہ تھاکہ ہیڈلے پرمقدمہ بھارت میں چلے اوراگرایسا ہوتا تو انھیں یہاں سنگین اورسخت سزا ملتی۔

4

بھارت کے سیکریٹری داخلہ آرکے سنگھ نے کہا کہ انھیں موت کی سزا ملنی چاہیے تھی۔ حکمراں جماعت کانگریس پارٹی کے ترجمان راشد علوی نے کہا کہ ان پر بھارت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان راجیو پرتاپ سنگھ روڈی نے بھی ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ ہیڈلے کودوہزارآٹھ میں ممبئی حملوں کی سازش میں اہم کردار ادا کرنے کے جرم میں پینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں