شام گولان کی پہاڑیوں میں کار بم دھماکے 8فوجی ہلاک

بارود سے بھری 2 گاڑیاںسیز فائرلائن کے قریب ساسا نامی قصبے میں ملٹری انٹیلی جنس کی عمارت کے قریب اڑا دی گئیں


APP January 27, 2013
انصرا فرنٹ نے دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی، ہلاک ہونیوالے فوجیوں میں ایک کرنل بھی شامل ، شام کی حکومت نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا. فوٹو: رائٹرز

گولان کی پہاڑیوں میں کار بم دھماکوں میں 8 شامی فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے زیر انتظام گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں بارود سے بھری 2 گاڑیاں ساسا نامی قصبے میں قائم ملٹری انٹیلی جنس کی عمارت کے قریب اڑا دی گئیں۔ مذکورہ کار بم دھماکوں میں کم ازکم 8 فوجی ہلاک ہوگئے۔ انصراء فرنٹ نے دھماکوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔

7

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کرنل بھی شامل ہے تاہم شام کی حکومت ابھی تک ان دھماکوں کے بارے میں خاموش ہے۔ مذکورہ قصبہ اسرائیل اور شام کے درمیان سیز فائرلائن کے علاقے قونیتیرا کے قریب واقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں