عمران خان دہشت گردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرا رہے ہیں امیر مقام

گرڈ اسٹیشنز پر دھاوا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، مشیر وزیراعظم


ویب ڈیسک May 28, 2017
صفر کارکردگی والے گرڈ اسٹیشنز پر حملے کر رہے ہیں، امیر مقام ۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے ایک بار پھر چیرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دہشت گردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرا رہے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبے راتوں رات نہیں بنتے لیکن کچھ لوگ بجلی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صفر کارکردگی والے گرڈ اسٹیشنز پر حملے کر رہے ہیں، گرڈ اسٹینشنز پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور عمران خان دہشت گردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں واپڈا دفاتر پر دھاوے

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صوبے میں 360 ڈیمز بنانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن 4 سال میں ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کر سکے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں لگا سکتے۔ امیر مقام نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ گرڈ اسٹیشنز پر حملوں کا نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں