حالات بتارہے ہیں کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوں گے خورشید شاہ

نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جب کہ دونوں کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک May 28, 2017
نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جب کہ دونوں کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو : فائل

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حالات بتارہے ہیں کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان نواز شریف کے بغیر نا اہل ہوں گے کیونکہ حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ نا اہل ہوں گے اور لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نا اہل ہوں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے، دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں لہذا دعا گو ہیں کہ کسی طرح بچ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |