خیبر ایجنسی طالبان اور انصار الاسلام میں جھڑپیں 75افراد ہلاک

طالبان کاانصارالاسلام کے مورچوں پرحملہ،3 گاڑیاںجلادیں، 23 رضاکار، 45 شدت پسندہلاک ہوئے،انصارالاسلام


Numaindgan Express January 27, 2013
دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، آمدورفت کے راستے بند،علاقے میں شدید خوف و ہراس فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور: خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں کالعدم تنظیموں انصارالاسلام اورتحریک طالبان کے درمیان جھڑپوں اور گھروں پر مارٹر گرنے کے نتیجے میںایک ہی خاندان کے پانچ افرادسمیت 75افرادجاں بحق اور انصار الاسلام کے 10رضا کاروں،دوبچوںاورخاتون سمیت 13 افرادزخمی ہوگئے۔

جبکہ انصارالاسلام نے تحریک طالبان کے 9کارکنوںکوگولی مارکرہلاک کردیا،ڈیرہ میںدو قبائلیوں کو قتل کردیاگیاجبکہ نوشہرہ میںسوئی گیس دھماکے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاںبحق اوروالدہ سمیت چار افراد جھلس گئے۔تیراہ میںتحریک طالبان نے ترے تنگہ میںانصارالاسلام کی تین گاڑیوں کوآگ لگادی،انصار الاسلام نے تحریک طالبا ن سے چارمورچوں کاقبضہ دوبارہ حاصل کرلیا،ایک مورچہ پر قبضہ حاصل کرنے کیلئے تازہ دم رضاکاروں کو تیار کر لیا گیا۔

لڑائی میں دونوں جانب بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا،اطلاعات کے مطابق باڑہ کے دور افتادہ پہاڑی تیراہ کے علاقہ میدان میں تحریک طالبان نے انصار الاسلام کے کلاوچ، انگوری مورچہ، تین ستانہ، بھوٹان شریف اور آدم خیل کے مورچوں پر اچانک حملہ کر دیا ،دو روزہ جھڑپ کے دوران کالعدم تحریک طالبان نے انصارالاسلام کے ان مورچوں پر قبضہ کر لیاجسکے بعدانصارالاسلام نے قبضے کودوبارہ حاصل کرنے کیلئے اپنے رضاکاروںاوراسلحہ کی بھاری کھیپ منتقل کردی جس پرجھڑپ میںمزیدتیزی آگئی۔ جھڑپ میںتحریک طالبان کے دس شدت پسند ہلاک ہوگئے،جھڑپ کے دوران انصارالاسلام کے جن رضا کاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

7

ان میں عرفان ،خان سید ،عبدالجلال ،نیک نام ،نورحبیب ، نوررحمن اورصفت خان شامل ہیںجبکہ قبیلہ کوکی خیل انصار الاسلام کے دس رضاکاربھی جاں بحق ہوئے،جھڑپ میںانصارالاسلام نے 23 رضاکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ لرباغ کے مقام پرانکی اجتماعی نمازجنازہ اداکر دی گئی۔ تحریک طالبان کے 45 شدت پسندہلاک اور37 زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کی جانب سے قبضہ کئے گئے مورچوںپردوبارہ قبضہ حاصل کر لیاگیاہے جبکہ آدم خیل کے مورچہ پر قبضہ حاصل کرنے کیلئے جھڑپ جاری ہے ،جھڑپ کے بعداورکزئی ایجنسی میں طالبان کے 25 ٹھکانوں پر قبضہ حاصل کر لیاگیاہے اورانکی آمدورفت کے راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے انصارالاسلام کے ایک رضا کار کی نعش کا سر کاٹ کر لے گئے ۔دریں اثنائباڑہ میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ایک مرکز کو ٹینک شکن توپوں سے مسمار کر کے شلوبر اور سپاہ قبیلے کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ شلوبرمیں گھر پر گولہ گرنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔تحصیل باڑہ کے نواحی علاقے قاضی آباد میں قائم کالعدم تنظیم کے نجی مرکز کوسکیورٹی فورسز نے بھاری توپوں اور ٹینکوں کے ذریعے مسمارکردیا۔

تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدودمیں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دوقبائلیوں فرید اللہ اورارشدکونامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے قتل کیا،ڈیرہ پولیس نے ظفرآبادکالونی، گرہ بختیاراور طارق آباد سے دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا بارودی مواد، راکٹ لانچرز،پر یماتاراور ہینڈ گرنیڈز سمیت خطرناک اسلحہ برآمدکرلیاہے،ادھرکرک کے نواحی علاقے کندہ بجی خیل کے پہاڑوںسے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

خیبر ایجنسی سے کرم ایجنسی جانیوالے چالیس افرادکومسلح شدت پسندوںنے لوٹ کر تین گاڑیوں کو جلادیا'طالبان کے تین مسلح گروہوں نے علاقے کا محاصرہ ختم کردیا'بنوں ڈومیل میںفریقین کے مابین اراضی تنازعہ پرفائرنگ سے محبوب اورشمس الرحمن کوہلاک کردیاگیا۔ پشاورکے مضافاتی علاقے بڈھ بیرمیںبھتہ نہ دینے پر ملزمان نے ایک شخص کے گھرکے باہردھماکہ کردیاجس سے گھراورگاڑی کونقصان پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |