امریکی ریاست مسی سیپی میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

حملہ آور پہلے سے ہی کئی مقدمات میں مطلوب تھا تاہم مزید تفتیش جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 28, 2017
حملہ آور پہلے سے ہی کئی مقدمات میں مطلوب تھا تاہم مزید تفتیش جاری ہے، پولیس ۔ فوٹو : فائل

امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے مختلف گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں 16 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور پہلے سے ہی کئی مقدمات میں مطلوب تھا تاہم حملہ آور نے 8 افراد کو کیوں نشانا بنایا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں