شاہ زیب قتل کیس شاہ رخ جتوئی نابالغ قرار بچہ جیل بھیج دیا گیا

عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ پیش،مقدمے کا چالان 29جنوری کو پیش کرنیکاحکم


Staff Reporter January 27, 2013
پستول اورکار برآمد کر لی گئی،استغاثہ،تفتیش مکمل ہوچکی،ریمانڈکاجوازنہیں، سرکاری وکیل۔ فوٹو: فائل

ڈی ایس پی اورنگزیب کے صاحبزادے شاہزیب کے مقدمہ قتل کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو نابالغ قراردیدیا گیا ہے تاہم اس کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 03نے استغاثہ کو مقدمے کا چالان 29جنوری کوپیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے تمام ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا،ہفتے کوتمام ملزمان شاہ رخ جتوئی،نواب سراج تالپور،سجاد تالپور اورغلام مرتضی لاشاری کوسخت حفاظتی انتظامات میں خصوصی عدالت لایاگیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین سے متعلق اوسیفیکیشن رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی عمر 18سال کے قریب ہے، عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف سے رپورٹ کے بارے میں رائے طلب کی تو انھوںنے موقف اختیارکیاکہ وہ میڈیکل رپورٹ کے خلاف کیا اعتراض کرسکتے ہیں، یہ طبی ماہرین کا معاملہ ہے ،سرکاری وکیل کی جانب سے کوئی اعتراض نہ آنے پر فاضل عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو نابالغ قرار دیتے ہوئے اس کامقدمہ دیگر ملزمان سے علیحدہ کردیا اور اسے عدالتی ریمانڈ پریوتھ فل افینڈراسکول بھیجنے کی ہدایت کی۔

8

پولیس کی جانب سے29جنوری تک ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب تفتیش مکمل ہوچکی تو ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈکاکوئی جواز نہیں۔ عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم شاہ رخ جتوئی کی نشاندھی پرواردات میں استعمال ہونے والی سلوررنگ کی گاڑی AHM 022 ٹویوٹا مارک II اورنائن ایم ایم پستول بھی ڈیفنس فیز5کے خالی پلاٹ 5C اسٹریٹ 11بدرکمرشل سے برآمدکرلیاگیاہے ،پستول گاڑی کے اسپیئروہیل کے نیچے چھپایاگیاتھا، تفتیش کے دوران استفسار کرنے پرملزم نے جواب دیاکہ پستول کا لائسنس نہیں ہے۔

ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ 32/13جرم دفعہ 13Eدرج کیاگیاہے ،پولیس نے اس مقدمے میں ملزم کے 8فروری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی تھی تاہم یہ بھی مسترد کردی گئی ،جبکہ ملزم سراج تالپور نے بتایا کہ اس نے وقوعہ کے روز ہی اپنا پستول دو دریا کے مقام پر منی بس X10کے اسٹاپ کے قریب گہرے سمندر میں پھینک دیا تھا،ملزمان کے وکلا عامر منصوب اورنعیم قریشی نے دوران سماعت موقف اختیار کیاکہ پولیس نے 14یوم مکمل ہوجانے کے باوجود مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا ،تاہم سرکاری وکیل عبدالمعروف نے موقف اختیارکیاکہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت چالان پیش کرنے کے لیے 30دن کی مہلت ہے اور مقدمے کا چالان مقررہ مدت میں پیش کردیا جائے گا۔

چالیس افرادکومسلح شدت پسندوںنے لوٹ کر تین گاڑیوں کو جلادیا'طالبان کے تین مسلح گروہوں نے علاقے کا محاصرہ ختم کردیا'بنوں ڈومیل میںفریقین کے مابین اراضی تنازعہ پرفائرنگ سے محبوب اورشمس الرحمن کوہلاک کردیاگیا۔ پشاورکے مضافاتی علاقے بڈھ بیرمیںبھتہ نہ دینے پر ملزمان نے ایک شخص کے گھرکے باہردھماکہ کردیاجس سے گھراورگاڑی کونقصان پہنچا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں