فتح مکہ پرعام معافی مفاہمت کی بنیادہے صدر زرداری

حضورؐ کا ہرعمل آج بھی دنیا میں ہر ایک کیلیے رہنمائی کا ذریعہ ہے،سیرت کانفرنس سے خطاب


Numainda Express January 27, 2013
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ فتح مکہ پرعام معافی کااعلان مفاہمت کی بنیادہے جسے موجودہ حکومت نے اختیار کیا ہوا ہے۔

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ایوان صدر میں 38ویں قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے پہلے سے لکھی ہوئی تقریرپڑھنے کی بجائے کہا کہ وہ اس اہم کانفرنس سے اپنے دل سے خطاب کرنا چاہتے ہیں۔

9

 

صدر نے کہا کہ حضورؐ نے ان تمام لوگوں کو معاف کیا جنھوں نے ان کے ساتھ اور مسلمانوں کے ساتھ برا برتائو کیا بلکہ یہاں تک کہ انھوں نے خانہ کعبہ کی چابیاں بھی اسی خاندان کے حوالے کیں جو اس مقدس مقام کی نگران تھی اور یہ چابیاں آج بھی اسی خاندان کے پاس ہیں۔انھوںنے کہا کہ حضورؐ کا ہرعمل آج بھی دنیا میں ہر ایک کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔اس موقع پرسیرت النبی پرمقالاجات اورکتب لکھنے کا مقابلہ مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں