نگراں وزیراعظم کیلیے حکمراں جماعتوں کااجلاس اگلے ہفتے ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتیں3ناموں کاحتمی انتخاب کریں گی


Staff Reporter January 27, 2013
وزیراعظم کی زیرصدارت پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتیں 3 ناموں کاحتمی انتخاب کریں گی

ملک میں نگراں وزیر اعظم کے ناموں پر غور کرنے کیلیے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اس اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور فاٹا کے رہنما شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ مختلف ناموں پر غور ہو گا اور 3 ناموں کا حتمی انتخاب کیا جائیگا۔

حکمران جماعتوں کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کیلیے3 ناموں کے انتخاب کے بعد وزیر اعظم پرویز اشرف فروری کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن جماعتوں سے براہ راست مذاکرات کرینگے۔ ان مذاکرات میںمشاورت کے بعد نگراں وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دیجائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپوزیشن سے مشاورت سے قبل دیگر سیاسی قوتوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

11

نگراں وزیراعظم کیلیے دیگر سیاسی قوتوں سے مشاورت وفاقی وزرا مخدوم امین فہیم، خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک اور دیگر کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی نگراں وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کا مرحلہ 20 فروری تک مکمل کرلیا جائیگا اور ملک میں پہلی مرتبہ تمام اتحادی، اپوزیشن اورسیاسی قوتوںسے مشاورت کے بعد غیر جانبدار نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلیے ہونیوالے مذاکرات میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ایک ایک سینئر رہنما کو بھی شامل کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اس سے قبل نگراں وزیراعظم کے لیے6 نام پیش کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |