خلیفہ وقت سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں وزیراعظم

دہشت گرد اسلام کا چہرہ بگاڑکر اسے بدنام کررہے ہیں، قومی سیرت کانفرنس سے خطاب


Numainda Express January 27, 2013
دہشت گرد اسلام کا چہرہ بگاڑکر اسے بدنام کررہے ہیں، قومی سیرت کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر جبر کے ذریعے اپنی سوچ اور نکتہ نظر دوسروں پر مسلط کر نے سے مسائل ، تقسیم ،نفرت اور دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔

اسلام میں قاضی غیر جانبدار اور خودمختار ہو تا ہے، دہشتگرد عناصر اسلام کاچہرہ بگاڑکر اسے دنیا میں بد نام کر رہے ہیں۔ پاکستان کوجتنا نقصان دہشتگردی نے پہنچایا اتنا دشمن بھی نہ پہنچاسکے جبکہ پاکستانی نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ دہشت گردوں سے خوفزدہ ہیں۔

13

قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ عید میلادالنبی ہمارے لئے صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ اس عہد کے اعادہ کا دن ہے کہ ہم حضورپاکؐ کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں وطن عزیزمیںباہمی محبت، احترام ،برداشت، عدل وانصاف اور مساوات قائم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں