نگراں وزیراعظم کیلیے عاصمہ جہانگیر کے نام پراعتراض آڑے آگیا
6 ناموں میں سے عاصمہ جہانگیر کا نام ایوان صدر سے رائیونڈ تک یکساں طور پر لیا جارہا تھا
لاہور:
مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کے مابین نگراں وزیراعظم کیلئے ایک شخصیت کے نام پر اتفاق رائے کا اظہار ہوچکا تھا تاہم مذہبی جماعتوں کی سخت مخالفت کے باعث معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کا نام حتمی مرحلے میں داخل ہونے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔
مسلم لیگ(ن)کے ذرائع نے بتایا کہ (ن)لیگ کی جانب سے دیے گئے 6 ناموں میں سے عاصمہ جہانگیر کا نام ایوان صدر سے رائیونڈ تک یکساں طور پر لیا جارہا تھا تاہم مذہبی جماعتوں نے اس نام پر شدید تحفظات ظاہر کئے ہیں جس کے باعث6ناموں میں سے ایک اور نام اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔