بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی کو جیل بھیج دیا

اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی نوجوان کو واپس کیا جائے گا، بی ایس ایف


INP May 29, 2017
اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی نوجوان کو واپس کیا جائے گا، بی ایس ایف۔ فوٹو: فائل

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شہری کو جیل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واہگہ بارڈرکے راستے سرحدعبورکرنیوالے پاکستانی نوجوان کوامرتسرکی مقامی عدالت کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر9جون تک جیل بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ مینگورہ سوات کا رہائشی عبداللہ نے25مئی کو جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ بارڈر پرپریڈ سے چند لمحے پہلے اچانک زیرو لائن عبور کرلی تھی۔

دوسری جانب پنجاب رینجرز نے نوجوان کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن بی ایس ایف اہلکاروں نے بتایاکہ اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی نوجوان کو واپس کیا جائے گا۔ بعدازاں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے عبداللہ کو واپس کرنے کے بجائے اسے امرتسر کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے جوڈیشل ریمانڈپر9 جون تک جیل بھیج دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں