افغانستان کے صوبہ پروان میں ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق

صوبہ پروان میں چھوٹا ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں گرگیا، مرنے والوں میں خواتین بچے شامل


APP May 29, 2017
صوبہ پروان میں چھوٹا ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں گرگیا، مرنے والوں میں خواتین بچے شامل۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: شمالی افغانستان میں ٹریفک کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ صوبہ پروان کے ضلع سلانگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ٹرک جس پر ایک ہی خاندان کے 15 افراد سوار تھے، بے قابو ہو کر دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب صوبائی خاتون ترجمان وحیدہ شاکر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ 2 زخمی بچوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں