ٹرمپ اور میلانیا میں رنجش ختم

دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے موڈ بھی خوشگوار تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔


آن لائن May 29, 2017
دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے موڈ بھی خوشگوار تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ فوٹو: ای پی اے

RASOOLNAGAR: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے غیرملکی دورے کا اختتام ہیپی اینڈنگ پر ہوا، دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھے موڈ بھی خوشگوار تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے غیرملکی دورے کے دوران ان کے تعلقات کا میڈیا میں خوب چرچا رہا، دونوں کا معاملہ اسرائیل پہنچنے پر بگڑا، میلانیا اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کو زیادہ لفٹ کرانے پر ٹرمپ سے خفا ہوئیں، ایئرپورٹ پر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹکا روم پہنچنے پر بھی ان کی ناراضی برقرار رہی۔

علاوہ ازیں برسلز میں بھی خاتون اول ٹرمپ کے ساتھ ہونے کے باوجود بجھی بجھی نظرآئیں، رومینٹک فلم کی طرح ٹرمپ اور میلانیا کے معاملے پراختتام بھی ہیپی اینڈنگ پر ہوا تاہم دونوں وطن واپس پہنچے تو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے موڈ بھی خوشگوار تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں