امریکی سینیٹ میں ملالہ یوسفزئی کے نام سے تعلیمی بل پیش

پاکستان میں4 سال کے دوران لڑکیوں کی اسکالرشپ میں 30فیصد اضافہ کیا جائیگا

ملالہ نے بہادری کا مظاہرہ کرکے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھائی، سینیٹر باربرا۔ فوٹو: فائل

امریکی سینیٹ میں ہفتے کو ملالہ یوسف زئی کے نام سے ایک بل پیش کیا گیا ہے۔

اس بل کے تحت پاکستان میں لڑکیوں کومزید اسکالرشپس دی جائیں گی۔ بل سینیٹرز باربرا باکسر اور میری لینڈریو نے پیش کیا جس کے تحت آئندہ 4سال کے لیے پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکالرشپس میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔




باربرا باکسرنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھائی، بل میں نہ صرف ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ اس سے پاکستان میں لڑکیوں کے تعلیم کا خواب پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story