سانحہ بلدیہ وزیر اعظم کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

وزیر اعظم کا اعلان غیر قانونی اور صوبائی خود مختاری کی بھی خلاف ورزی ہے


Staff Reporter January 27, 2013
سندھ ہائیکورٹ میں غیر سرکاری تنظیموں کی درخواست کی سماعت 28جنوری کو متوقع ہے

سانحہ بلدیہ کے مقدمے میں وزیر اعظم کی مداخلت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

فشر فوک فورم ،پائلرسمیت دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی انٹرپرائزز بلدیہ ٹاون میں آتشزدگی سے 259افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے،تھانہ سائٹ بی سیکشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 435,436,337,322,302/34کے تحت مقدمہ 343/12درج کیا گیا تھا، وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے 19دسمبر2012کوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ علی انٹرپرائزز کے مالکان کے خلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

2

انھوں نے اعلان کیا تھا کہ سانحہ کے ذمے داروں کوسزا دی جائے گی مگر کچھ دن بعد مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش کردہ چالان سے قتل سے متعلق دفعہ302خارج کردی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اس طرح کی رعایت کا اعلان غیر قانونی اور صوبائی خود مختاری کی بھی خلاف ورزی ہے، درخواست کی سماعت 28جنوری کو متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں