طالبان قبائل کوراضی کرلیاامن میں پہل کرینگےفضل الرحمن

ڈرون حملے بند،فاٹاکوالگ صوبہ اورایف سی آرمیں ترامیم کااختیار قبائلیوں کو دیا جائے


Numainda Express January 27, 2013
بہت جلدقبائل اپنے علاقوںمیں آزادی کی زندگی گزاریں گے، کانفرنس سے خطاب ، وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں طالبان سے مذاکرات اورامن کاکہہ رہی ہیں لیکن امن میں پہل سب سے پہلے وہ کریں گے اس کیلیے انھوں نے طالبان اورقبائل کوراضی کرلیا ہے۔

بنوں میں مولانا نصیب علی شاہ کانفرنس سے خطاب میں فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ امن کی بات کی،قبائل امن مانگتے ہیں، آج لاکھوں افراداپنے ہی وطن میں مہاجر ہیں،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج قبائلی لوگ اذیت کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اوربہت جلد قبائل اپنے علاقوںمیںآزادی کی زندگی گزاریں گے۔فضل الرحمٰن نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اللہ کے دین کوتوپس پشت ڈالیں اورامریکا کوراضی کریں،ہم کمزور سہی مگرفخرکے ساتھ اورسراٹھا کرزندگی گزاررہے ہیں۔

12

انھوں نے کہاکہ طالبان سے بھی کہتاہوں کہ اپنے مشران پراعتمادکریںاوراس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔حکومت سے بھی کہتے ہیں کہ قبائل اپنی سرزمین پرخون خرابہ نہیں چاہتے،ہم رات کودن کبھی نہیںکہہ سکتے،ایک حکومت ظالم ہوا ورہم اس کو عادل کہیں،یہ ظلم ہے آج امریکا ظلم کرتاہے تواس کوکہتے ہیں،مشرف،زرداری اور اسفندیارغلطی پرہوںتوڈنکے کی چوٹ پرکہتے ہیں کہ آپ غلط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں