پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

سائبر سسٹم میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا


ویب ڈیسک May 29, 2017
فنی خرابی دور کر کے بہت جلد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد مقامی اور بین االاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے سائبر سسٹم میں فنی خرابی ہونے کے باعث قومی ایئر لائن کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔

فنی خرابی کے نتیجے میں رحیم یار خان سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 583، ‏لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے317، تربت سے کراچی کی پروازپی کے 502 اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے367 منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ ڈھاکا سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 267 اور نئی ‏دلی سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 273 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سائبر سسٹم کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا، مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں